کوئٹہ: سرکاری گھروں اور گاڑیوں کی واپسی کیلئے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا سابق وزرا ء کو خط

کوئٹہ (آن لائن)سابقہ دور حکومت میں سابقہ وزراء نے اب تک سرکاری مکانات خالی نہیں کئے اور نہ ہی سرکاری گاڑیوں کو محکموں کے حوالے کئے ہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تحریری طور پر سابقہ وزراء کو آگاہ کر دیا اور لیٹر ارسال کر دیا کہ سرکاری مکانات کو خالی اور گاڑیوں کو واپس کیا جائے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے دور حکومت میں پشتونخوامیپ ، نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے سابقہ وزراء نے اب تک سرکاری مکانات خالی نہیں کئے اور نہ ہی سر کاری گاڑیوں کو اب تک واپس کیا ایسے سابقہ وزراء بھی ہیں جن کے عزیز واقارب بھی ہے جو آج بھی سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں جس سے روزانہ قومی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سابقہ وزراء کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ سرکاری مکانا ت کو خالی کر کے موجودہ حکومت میں شامل وزراء کو دیئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...