کراچی (سالک مجید) سندھ بھر میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے کمشن کے سربراہ جسٹس (ریٹائرڈ) امیر ہانی مسلم کی اپنی رہائش گاہ پر پانی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے اور ایک ہفتے سے ان کی رہائش گاہ پر پانی کی سپلائی نہیں ہو سکی جس کے بعد مجبوراً ٹینکر کے ذریعے پانی حاصل کیا گیا۔ حکومت سندھ‘ واٹر بورڈ‘ کنٹونمنٹ بورڈ سمیت تمام متعلقہ حکام کیلئے یہ بات لمحہ فکریہ ہے کہ صوبے میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرانے کیلئے سرگرم عمل واٹر کمشن کے سربراہ کی رہائش گاہ اور پورا علاقہ واٹر سپلائی سے محروم کر دیا گیا ہے۔ پہلے ہفتے میں دو تین روز جو پانی آجاتا تھا‘ اب وہ بھی ایک ہفتے سے نہیں آیا۔ جسٹس (ریٹائرڈ) امیر ہانی مسلم گزشتہ کئی دنوں سے اندرون سندھ مختلف اضلاع کے دورے پر تھے۔
سندھ واٹر کمشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کی رہائش پر پانی کی سپلائی بند
Feb 25, 2018