امریکہ کے سفارتخانہ القدس منتقلی کا شیڈول دینے‘ یہودی بستیوں پر ترکی کو تشویش

انقرہ (نیٹ نیوز + اے پی پی) ترکی نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل میں سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی 14 مئی کو کرنے کے اعلان پر شدید تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکہ کے اس تازہ فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا یہ اقدام اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جس کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کی خاطر ہونے والی بات چیت کو شدید نقصان پہنچے گا۔ ترجمان نے مشرقی القدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی بھی مذمت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...