پشاور‘ تحریک طالبان کے نام پر تاجر سے بھتہ طلب کرنے میں ملوث بھتہ خور گرفتار

پشاور (بیورو رپورٹ) محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے تحریک طالبان کے نام پر تاجر سے بھتہ طلب کرنے اور نہ دینے کی صورت میں مکان پر بارودی مواد کا دھماکہ کرنے میں ملوث بھتہ خور کو گرفتار کرلیا ہے جسے مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق پٹھان کالونہ کے رہائشی مشتاق احمد ولد خان سید سے نامعلوم ملزمان خود کو تحریک طالبان کے کارندے ظاہر کرکے بھتہ طلب کررہے تھے جبکہ بھتہ نہ دینے پر مشتاق کی مکان پر بارودی مواد کا حملہ بھی کیا گیا تھا، حکام کے مطابق گزشتہ روز سائنسی خطوط پر کارروائی کرتے ہوئے لنڈی سڑک پشاور سے ملزم محمد ابراہیم ولد امداد خان ساکن ڈبگری گارڈن شاہ قبول کو گرفتار کرلیا جسے مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔
بھتہ خور گرفتار

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...