کو ئٹہ(آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ مجھے عام عوام بہت زیادہ عزیز ہے ،اس لئے کوشش کررہے ہیں کہ سوشل سرگرمیوں کوزیادہ سے زیادہ فروغ دیاجاسکے ،میری کابینہ سمیت بھرپور کوشش ہے کہ عوام کودرپیش مشکلات اور مسائل کے حل کو فوری طورپر ممکن بنایاجاسکے ،اجتماعی شادی کرنےوالے تمام جوڑوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنے سمیت انہیں ایک ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کرتاہوں۔
ہم نے صوبائی بجٹ پیش کیا تو اس میںسوشل سرگرمیوںکے سلسلے میں بجٹ ضرور مختص کیاجائےگا۔وہ اپنے خصوصی فنڈز سے 75جوڑوں کی اجتماعی شادی کے موقع پر بوائز سکاﺅٹس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
شرکت
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی اجتماعی شادیوں میں شرکت، ہر جوڑے کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان
Feb 25, 2018