قطری سفارت کار نے اسرائیل کے 20 خفیہ دوروں کا اعتراف کرلیا

دوحہ (آئی این پی) خلیجی ریاست قطر کے اسرائیل کے ساتھ براہ راست کسی قسم کے تعلقات قائم نہیں بلکہ قطر صہیونی ریاست کے سخت خلاف ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگر حال ہی میں قطری سفارت کار نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری خفیہ مراسم کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک سفارتکار نے بیس خفیہ دورے کئے۔
کے مطابق حال ہی میں غزہ سے نکالے گئے قطری سفارت کار دوحہ کے فلسطین کے لئے مندوب محمد المعادی نے انکشاف کیا کہ سنہ 2014ءکے بعد انہوں نے اسرائیل کے 20 خفیہ دورے کیے۔ العمادی کا کہنا تھا کہ ان کے اسرائیل کے تمام دورے اب تک خفیہ رہے ہیں۔قطری سفارت کار نے اعتراف کیا کہ ان کے ملک کی طرف سے غزہ کی پٹی کو دی جانے والی امداد کا مقصد اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ کو ٹالنا ہے اور دونوں قوموں کو فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی سلامتی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔خیال رے کہ محمد العمادی حال ہی میں غزہ کے دورے پرآئے جہاں شہریوں نے ان کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان پر جوتے پھینکے تھے۔مشتعل مظاہرین نے قطری پرچم اتار پھینکا، امیر قطر کی تصاویر پھاڑ ڈالیں اور محمد العمادی کو زمین پر گرا دیا۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی انہیں تحفظ فراہم نہ کرسکے۔
اعتراف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...