اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اسرائیل و بھارت کے ساتھ مسلم ممالک کے یارانے وحدت اسلامی کے منافی ہیں امریکہ بھارت اسرائیل کا شیطانی ثلاثہ کبھی مسلمانوں کا دوست نہیں ہو سکتا مظلوم فلسطینیوں کشمیریوں کو بھلا کر سعودی عرب اسرائیل سے پینگیں بڑھا رہا ہے اور ایران بھارت سے دوستی نبھا رہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ، پاکستانی ا داروں اور سیاستدانوں کی باہمی چپقلش دشمنوں کا کام آسان کر رہی ہے سیاستدان اپنی توانائیاں ایک دوسرے کو گرانے کے بجائیموثر سفارت کاری پر صرف کریں تاکہ پاکستان کو استعماری سازشوں سے بچایا جا سکے ، نئی امریکی افغان پالیسی کا مقصد دہشت گردی کا قلع قمع نہیں پاکستانپر شکنجہ کسنا ہے ،دنیائے شیطنت کو سی پیک سے کافی تکلیف ہے پاکستان کی معیشت کے استحکام کا تصور شیطانی ثلاثہ کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہے،حضرت ام البنین نے اپنے چاروں فرزندمیدان کربلا میں راہ حسینیت پر قربان کرکے عشق رسالت ؐ کا عملی نمونہ پیش کیا، عالم اسلام اور پاکستان کوشیطانوں سے بچانے کیلئے اسوہ حضرت ام البنین کے جذبہ وفا و قربانی پر عمل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علمائے کرام اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔