صوبہ تعمیروترقی کی راہ پر گامزن‘ ترقیاتی بجٹ دگنا ہو گیا: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت (این این آئی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبے کی تعمیر و ترقی میں محکمہ تعمیرات ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ماضی کے حکمرانوں نے ادارے کی بہتری پر توجہ نہیں دی، گلگت بلتستان تعمیروترقی کی راہ پر گامزن ہے ،ترقیاتی بجٹ میں9ارب سے بڑھ کر 18ارب کااضافہ ہوا ہے،ہمارے مخالفین کے پاس اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے اس لئے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ہفتہ کو محکمہ تعمیرات میں ورکس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات نے ترقیاتی بجٹ 100فیصداستعمال کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ ترقیاتی بجٹ کے 100فیصد استعمال سے صوبے کا ترقیاتی بجٹ 18ارب سے بھی زیادہ ہونے کی امید ہے۔ نئے ملنے والے نظام کے تحت گلگت بلتستان کو بھی دیگرصوبوں کی طرز پر بجٹ امور کشمیر کے بجائے صوبے کو ریلیز ہوگا۔ آئندہ2ماہ میں پی ایس ڈی پی منصوبوں میں تاخیر کا سبب بننے والے مسائل بھی حل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اوپن فورم میں پالیسیز بنانے کا مقصد اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانا اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ تمام اداروں میں اصلاحات متعارف کرائے گئے ہیں ۔حافظ حفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ایجنڈا صوبے کی تعمیر و ترقی کو عملی جامعہ پہنانا ہے محکمہ تعمیرات کی کارکردگی قابل تحسین ہے منصوبوں میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ شیڈول 4اور شیڈول 5کی صوبے کومنتقلی کے بعد صوبے کا اپنا پیپرا قوانین بنائے جائیں گے۔ بورڈ آف ریونیو کی منظوری دی جاچکی ہے جس کے تحت قومی خزانے کو لوٹنے والے ٹھیکیداروں سے ریکوری کی جائے گی۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سے ماہانہ بنیادوں پر ہونے والی ورکس کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے تاکہ دور دراز علاقوں سے ایکسین اور فیلڈ سٹاف کا وقت بچایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...