تصادم کی صورتحال سے فاٹا، افغان تعلقات اور پختونوں کے مسائل پس پشت ڈال دیئے ہیں: شیر پا¶

Feb 25, 2018

پشاور (آئی این پی) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شےرپاﺅنے بحرانی صورتحال پر تشوےش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ تناظر میں ملک کوا ندرونی اور بےرونی مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا ٹکراﺅ کی پالیسی سے گرےز کیا جائے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے قومی وطن پارٹی کی کور کمےٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اس بات پر افسوس کا اظہار کےا گےا کہ حکومت اور اداروں کے مابےن جاری ٹکراﺅ ملکی اور پختونوں کے حقوق ،افغان تعلقات کےلئے نقصان دہ ہے۔ اجلاس مےں نقےب اللہ محسود اور احمد شاہ کے قتل کے شدےد الفاظ مےں مذمت کی گئی ۔
اور کہا گےا کہ اس طرح کے واقعات نے پختونوں مےں پائی جانے والی ماےوسےوں کو مزےد بڑھاےا اجلاس مےں حکومت اور اداروں کے مابےن تصادم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گےا کہ اس طرح کی صورت حال سے اہم قومی اےشوزجےسے کہ فاٹا انضمام،پاک افغان تعلقات اورپختونوں کے اہم مسائل پس پشت چلے گئے ۔اجلاس میں کہا گےا کہ ملک میں جاری سےاسی چپقلش نے ملکی سطح پربے ےقےنی کی فضاءپیدا کی ہے۔اجلاس میں کہا گےا کہ 2018کے انتخابات قرےب ہےں سےاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ عوام کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کےلئے اپنا کردار اداکریں تاکہ الیکشن میں عوام کی بھرپور شرکت کو ےقےنی بناےا جا سکے۔
شیرپا¶

مزیدخبریں