پارلیمنٹ کو عوام کی ترجمان ثابت کرنا ہوگا، مداخلت ملک کیلئے خطرناک ہوسکتی ہے: چیئرمین سینٹ

کراچی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہاہے ملک کی اشرافیہ نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کافی ہاو¿س کو ختم کیااورملک میں انتہاپسندی کو پروان چڑھایا ، انہوں نے کہا جمہوریت کے استحکام کےلیے ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کرکام کرنا ہوگا،ایک دوسرے کے کام میں غیر آئینی مداخلت ملک کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے۔ وہ نیشنل میوزیم میں ناموربیوروکریٹ عبدالقادرمنگی کی آٹوبایو گرافی پرمبنی کتاب کی تقریب رونمائی سے بطورمہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ رضاربانی نے کہا آج کے دور میں کتاب سے محبت نہیں رہی، کچھ قوتیں دہشت گردی کے ذریعہ ریاست کے طرز زندگی کو تبدیل کرنا چاہتی ہیں،ایسے ماحول میں کتاب لکھنا بڑی بات ہے انہوں نے کہا مثبت سوچ رکھنے والی تحریکوں کو معاشرے کی سمت کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ پارلیمان کو شفاف ہونے کی ضرورت ہے,پارلیمان کو اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا وہ عوام کے حقوق کی ترجمان ہے انہوں نے کہا احتساب کے بغیر کوئی معاشرہ کوئی ملک نہیں چل سکتا،سینیٹ اور سینیٹرز نے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے۔ پارلیمان سب سے کمزور ترین ادارہ ہے کسی بھی الیکشن کے بعد سیاسی صورتحال بہتر ہوتی ہے، آئین کی حکمرانی نہ ہو اور ادارے کمزور ہوں تو پارلیمان سے متعلق اسطرح کے حالات پیدا ہوتے ہیں ، آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو سب سے زیادہ مضوط ادارہ ہونا چاہیے۔
رضا ربانی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...