;نیب کا جاوید اشرف قاضی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قومی احتساب بیورو خیبر پی کے نے سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)میں شامل کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا۔نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جاوید اشرف قاضی نے ریلوے گالف کلب لاہور کی قیمتی اراضی میں خوردبرد کی اور اس کی لیز اونے پونے داموں جاری کی۔ مراسلے کے مطابق اس خوردبرد میں ریلوے کے سابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ خالد نقی اور کنٹریکٹر محمد رمضان شیخ بھی ملوث تھے۔مراسلے میں کہا گیا کہ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث ان افراد کو بیرون ملک فرار سے روکنے کیلئے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔
ای سی ایل

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...