کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے پریمیم گالف ایونٹ ’جاز گالف ٹورنامنٹ ‘کا آغاز ڈی ایچ اے گالف کلب ، کراچی میںہوا ۔ اس ٹورنامنٹ میں کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ اورجاز کے ممتاز کسٹمرز سے تعلق رکھنے والے امیچیور گالفرز نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے دوران مختلف کیٹگریز سے تعلق رکھنے والے کامیاب شرکاء اوربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔یہ ٹورنامنٹ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہر سال منعقدکیاجاتا ہے جس میں ملک کے مختلف کارپوریٹ اور بزنس سیکٹر سے تعلق رکھنے والے 400سے زائد گالفرز حصہ لیتے ہیں۔یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں صحت بخش تفریح فراہم کرنے اور گالف کے کھیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔جاز کے بزنس سروسز ڈویژن کے وائس پریذیڈنٹ ، فیصل ستار نے اختتامی تقریب میں کہا ہمارے کسٹمرز اور گالف کے شوقین افراد نے جاز گالف ٹورنامنٹ کو پاکستان کا انتہائی پروقار ٹورنامنٹ بنادیا ہے۔