کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ میں گرین چینل کا غیرقانونی استعمال بڑھنے سے ملک میں ممنوعہ ودیگر مصنوعات کی اسمگلنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کلکٹریٹ میں گرین چینل کا استعمال کرنے والا ایک منظم گروہ متحرک ہے جو ممنوعہ و دیگر اشیا کی گرین چینل سے تیز رفتار کلیئرنس کروا کر ریونیو کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے۔قانونی درآمدکنندگان نے پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے گرین چینل کے ذریعے گزشتہ 13 ماہ کے دوران کلیئر ہونے والے تمام درآمدی کنسائمنٹس کے بعد ازکلیرنس آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس حقیقت کا پتہ چلایا جاسکے کہ کلکٹریٹ کے گرین چینل سے کلیئرہونے والے کنسائمنٹس سے کن کن درآمدکنندگان نے غلط یا درست طور پراستفادہ کیا ہے۔
پورٹ قاسم ،ممنوعہ اشیا کی کلیرنس کا انکشاف
Feb 25, 2018