لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر میجر ریٹائرڈ محمد رفیق حسرت نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے ایف بی آر کی جانب سے ریٹس میں اضافہ قبول نہیں کریں گے اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ کسی قسم کی تبدیلی کرنے کے لئے رئیلٹرز کو اعتماد میں لے اور ان کی تجاویز کو اہمیت دے ۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں میجر رفیق حسرت کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 2016 میں رئیل اسٹیٹ پر ٹیکسوں میں 100 فی صد اضافہ تباہ کن ثابت ہوا ہے ۔ ایف بی آر ریٹ مقرر کرنے سے اس شعبہ سے منسلک افراد بے روزگاری کا شکار ہیں۔
رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے ایف بی آر کے ریٹس قبول نہیں کرینگے: محمد رفیق
Feb 25, 2018