سانگلاہل: آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ شروع، 2مارچ تک جاری رہیگا

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)مقامی اتحاد فٹ کلب کے زیر اہتمام 17واں 8روزہ آل پاکستان فٹ بال ٹورنا منٹ شروع ہوگیاجو دو مارچ تک جاری رہے گا‘ افتتاح حاجی عدیل احمد اوربلال احمدنے کیا۔افتتاحی تقریب میںسجیل احمد، ملک شفاقت علی ،شیخ محمد عاصم مون، قاری عارف پرویز، شفقت علی،محمد پرویز لاوا ،شہزادہ بخت لیاقت،محمد نعیم، غلام مصطفیٰ اعوان،محمد شاہد موتی،محمد نعیم دیگر معززین نے شرکت کی۔ٹورنا منٹ کے آرگنائزر اور اتحاد فٹ بال کلب کے صدر استاد طارق محمود نے بتایا کہ ٹورنا منٹ کا فائنل 2مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما میاں اعجاز حسین بھٹی خصوصی شرکت کریں گے۔ شائقین کو بذریعہ قرعہ اندازی2موٹر سائیکل دئیے جائیں گے،حاجی عدیل احمد پونیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر انکی حوصلہ افزائی کی جائے تو یہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقادا نتہائی ضروری ہے۔ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ پنجاب میں ایسے کھلاڑی موجود ہیںجو ملک کے دوسرے صوبوں کے کھلاڑیوں سے کسی طرح کم اہمیت کے حامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ فٹ بال ایک اہم کھیل ہے اور ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اس کھیل کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں تاکہ ملک کے کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا یہ میچ دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں کسی بین الاقوامی گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں برائیوں کو ختم کرنے کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی بھر پور توجہ دینی چاہیے تاکہ ہم کھیلوں کے پلیٹ فارم سے برائی کے ناسور کو ختم کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ آج ان کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا کہ کھیل کے میدان میں ہم کسی سے پیچھے نہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی کوئی سرپرستی نہیں کی جاتی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...