تھائی لینڈ میں موٹی خواتین کا مقابلہ حسن منعقد کیا گیا جس میں ڈھائی من وزنی حسینہ نے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔تھائی لینڈ میں ہونے والے اس مقابلے میں شرکت کے لئے کم سے کم وزن کی شرط 2 من رکھی گئی تھی اور مقابلے میں 100 سے زائد موٹی خواتین نے حصہ لیا۔اس موقع پر امیدواروں نے کیٹ والک کی اور مختلف انداز سے ججز کو متاثر کرنے کی کوشش کی، امیدواروں کے حسن، انداز اور پھرتی کی بنیاد پر ججز کی جانب سے انہیں نمبر دیے گئے۔ مقابلے کی فاتح کوانرپی بونچیاسوک کو ڈھائی من وزن رکھنے پر ڈاٹر آف ایلی فینٹ 2018 کے تاج سے نوازا گیا۔ہیوی ویٹ مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے مخنث بینتیتا سنگاچارٹ کو 2018 کا مس جمبو ٹرانسجینڈر کے اعزاز سے نوازا گیا۔
تھائی لینڈ میں موٹی خواتین کا مقابلہ حسن، ڈھائی من وزنی حسینہ نے جیت لیا
Feb 25, 2018 | 11:49