شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں حکومتی فورسز کی بمباری کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی۔انسانی حقوق تنظیم کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ بمباری کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری رہا،ہلاک ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشرقی غوطہ میں قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔