وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو 22فروری کو میڈیا ٹاک میں جھوٹے الزامات لگانے پر 5ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نجیب فیصل چوہدری کے ذریعے پیراگون سٹی کا مالک قرار دینے، بھائی کو آشیانہ اقبال کا چودہ ارب کا ٹھیکہ دلوانے اور کرپشن کے جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات پر لیگل نوٹس بھجوایا۔لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان ہر شخص کو اپنی عزت اور ساکھ کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے ،کسی شخص کو حق نہیں کہ قانونی وجہ کے بغیر کسی کے بارے ہتک آمیز بیانات دے۔ خواجہ سعد رفیق عوام کے ووٹوں کی طاقت سے پارلیمان کے رکن بنے، انہوں نے خسارے کا شکار دم توڑتے قومی ادارے کو بحالی، ترقی اور جدت دی، پروپیگنڈا کا مقصد الیکشن سے قبل وزیر ریلوے کی شہرت کو نقصان پہنچانا،ان کے سرکاری کام میں خلل ڈالنا اور قومی ذمے داریوں کی بجا آوری پر اثرانداز ہوناہے۔فواد چوہدری اس ہرزہ سرائی پر قوم کے سامنے غیر مشروط معافی مانگے۔اگر چودہ دن میں معافی نہ مانگی گئی تو وزیر ریلوے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
سعد رفیق نے فواد چوہدری کو جھوٹےالزامات پر 5ارب روپے ہرجانےکا لیگل نوٹس بھجوادیا
Feb 25, 2018 | 13:18