میانمار میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔میانمار کی ریاست راکھائن کے دارالحکومت سٹوے میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تاحال دھماکوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں۔ پولیس کے مطابق ایک بم حملہ اعلیٰ حکومتی افسر کے گھر پر ہوا۔ دوسرا دھماکا عدالت کے باہر اور تیسرا ایک سرکاری دفتر کے قریب ہوا۔دھماکوں کی شدت سے آس پاس کی عمارتوں اور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سٹوے شہر میں ہی مزید 3 بم بھی برآمد ہوئے جنہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکارہ بنادیا۔ بم حملوں کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ پولیس نے شاہرائیں بند کرکے مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا۔
میانمار میں 3 بم دھماکے، پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی
Feb 25, 2018 | 13:25