بھارت کے سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔بھارتی خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے نے بیجنگ میں چین کے پولٹ بیورو کے رکن، وزیر خارجہ، نائب وزیر خارجہ سمیت اہم اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں،جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو وسعت دینے کے لیے تمام معاملات زیر بحث لائے گئے۔چینی وزیر خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ انہیں امید ہے کہ بھارت حساس معاملات کو احتیاط سے برتے گا،بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کریگا۔اس ملاقات کو بھارتی وزیر اعظم کی جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر سے ملاقات کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
Feb 25, 2018 | 13:59