پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو بگڑا ہوا لاڈلہ قرار دے دیا اور کہا کہ سرکاری افسروں کے احتجاج میں شہباز شریف ملوث ہے، یہ ریاست کے خلاف بغاوت ہے جس میں وفاقی حکومت بھی شامل ہے ،حکومت کو چاہیے تھا کہ احد چیمہ کو شو کاز نوٹس جاری کرتی۔لاہور لیٹرری فیسٹول میں آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ پنجاب حکومت کو چاہیے تھا ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتی مگر ایسا کیا ہوا کہ وہ پکڑا گیا،احد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج پنجاب حکومت خودکروارہی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سرکاری افسروں کے احتجاج میں شہباز شریف ملوث ہیں۔ سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ ریاست کے خلاف بغاوت ہے جس میں وفاقی حکومت بھی شامل ہے۔ اعتزاز احسن نے شریف برادران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں، انہیں جج جسٹس قیوم جیسا اور بیورو کریٹ احد چیمہ جیسا چاہیے۔ احد شفیق کی گرفتاری پر بیورو کریٹس کی جانب سے ہڑتال سے متعلق سوال پر اعتزاز احسن نے کہا کہ اس سے پہلے وزیراعظم کے معاون خصوصی احمد صادق بھی پکڑا گیا تو ہڑتال نہیں ہوئی، یہ ریاست کے خلاف بغاوت ہے جس میں وفاقی حکومت بھی شامل ہے، شہباز شریف کو چاہیے تھا کہ ان کے خلاف مقدمات درج کرتی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ کون شہباز شریف کے ساتھ ہے، اب جو بھی حکومت آئے گی وہ ان بیورو کریٹس کوگرفتار کرے گی۔