معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیرکامیاب نہیں ہوسکتے،سی پیک پاک چین ثقافتی ہم آہنگی کا کوریڈور ہے، مریم اورنگزیب

Feb 25, 2018 | 16:25

ویب ڈیسک

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 2013میں ون بیلٹ ون روڈ کی بات شروع کی،یقین ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنارہوگا،سی پیک پاک چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے، معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیرکامیاب نہیں ہوسکتے،پاکستان چین دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے،پاکستان پہلی مرتبہ شنگھائی اور بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کرے گا۔اسلام آباد میں سی پیک کلچرل کاررواں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین سے گوادرتک چلنے والے کاررواں کودستاویزی شکل بھی دی گئی ہے، سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف نے آنے والے منصوبے، کونسلوں کی ترقی اورخوشحالی کو سمجھا،منصوبے کوحقیقت کا روپ دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیرکامیاب نہیں ہوسکتے،سی پیک منصوبے پردونوں ملکوں کے عوام کو بھرپور اعتماد ہے۔ پاکستان پہلی مرتبہ شنگھائی اور بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کرے گا۔سی پیک پاکستان چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے،چین کے ساتھ ثقافتی معاہدوںسے پاکستان کی کلچرل صنعت مزید فروغ پائے گی،کلچرل کاررواں کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئے گا۔عدم برداشت کے خاتمے میں آرٹسٹ کمیونٹی کا کردار اہم ہے۔اس سے قبل وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سری دیوی ایک ورسٹائل اداکارہ تھیں جنہوں نے متعدد بھارتی فلموں میں خوبصورت کردار نبھائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سری دیوی کے انتقال پر دنیا بھر میں ان کے مداح افسردہ ہیں۔

مزیدخبریں