وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف اس ملک کا واحد حکمران ہے جس نے پچھلے ستر سال میں ترقی اور خوشحالی کی بات کی ہے نواز شریف کا نام اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے گوادر سے لیکر گلگت تک ترقی نظر آرہی ہے بجلی اور گیس آگئی ہے پل بن رہے ہیں تعلیمی درسگاہیں اور ہسپتال ہیں یہ سارا نواز شریف کی بدولت ہے یہی ہماری کمائی ہے جو ہم اگلے الیکشن میں عوام کے پاس لیکر جارہے ہیں چار سال میں نواز شریف کی قیادت میں اور اس سلسلہ کو شاہدخاقان عباسی ہمارے وزیراعظم نے جاری رکھا ہوا ہے نواز شریف جہاں بھی جارہے ہیں عوام جس محبت کا اظہار کر رہے ہیں وہ بے مثال ہے چار پانچ دن بعد سینٹ کے الیکشن ہو رہے ہیں اسکا رزلٹ بھی سامنے آ جائے گا اور عام انتخابات کا بھی عوام جب بولتی ہے تو وہ اللہ کی آواز ہوتی ہے خلق خدا کی آواز نواز شریف کے حق میں ہے ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ کنگرہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی رانا لیاقت علی بھلور، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی ودیگر بھی موجود تھے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ چار سال ہم نے یکسو ہوکر ملک کی خدمت کی ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی میاں نواز شریف کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیںترقی کا یہ سفر میاں نواز شریف کی قیادت میں جاری وساری رہیگا۔
خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ کنگرہ روڈ آمد پر والہانہ استقبال ،وزیر خارجہ بگھی میں بیٹھ کر سنگِ بنیاد رکھنے پہنچے
خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ کنگرہ روڈ آمد پر والہانہ استقبال کےا گےا ،خواجہ محمد آصف بگھی میں بیٹھ کر سنگِ بنیاد رکھنے پہنچے،بگھی میں سوار افراد روپے لٹاتے رہے اور کارکنان لوٹتے رہے ٹریفک پولیس کی عدم حاضری پر خواجہ آصف کی آمد کی بعد ٹریفک جام،سیالکوٹ تا کنگرہ روڈ پر651ملین روپے لاگت آئیگی،نوازشریف کی نااہلی کی بعد بھی خواجہ آصف کے قریبی ساتھیو ں کے وزیراعظم نواز شریف کے نعرے لگائے۔