نوازشریف نے شہبازشریف کو باضابطہ مسلم لیگ ن کا قائمقام صد ر چن لیا

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے شہبازشریف کو باضابطہ پاکستان مسلم لیگ(ن) قائمقام صد ر چن لیا ،منگل 27 فروری کو پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں قائم مقام صدرکی منظوری لینے کے بعد پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں انہیں پارٹی صدارت سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے اگلے صدر شہباز شریف ہی ہوں گے اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب کو با ضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔دونوں رہنماﺅں کی ملاقات جاتی امرا میں ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ منگل 27 فروری کو پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں قائم مقام صدر بنانے کی منظوری لینے کے بعد پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی صدارت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے اور نیب کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کو(ن)لیگ کا قائم مقام صدر بنایا جائے گا جس کے لیے منظوری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی)کے اجلاس میں لی جائے گی اور یہ اجلاس 27 فروری کو ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کو باقاعدہ پارٹی صدر بنانے کیلیے پارٹی الیکشن کروائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن