ریاست مدینہ میں بھوک ، ظلم اور بچوں کے سامنے والدین کے لاشے نہیں گرتے: سراج الحق

لاہور، اسلام آبا د (خصوصی نامہ نگار ، خصوصی نمائندہ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے یکم مارچ سے 31مارچ تک ملک گیر رابطہ عوام مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں بھوک، ظلم اور بچوں کے سامنے والدین کے لاشے نہیں ڈالے جاتے۔ 70سال سے ملک اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ عوام نے ہمیشہ تبدیلی کے لئے ووٹ دیا مگر دھوکہ کھایا۔ بھارت کشیدگی کے معاملے پر حکومت کی ذمہ داری تھی کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفلاح ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ رابطہ عوام مہم میں یکم سے 31مارچ تک پچاس لاکھ گھروں پر دستک دیکر عوام کو پر امن اسلامی انقلاب کا پیغام دیں گے، پاکستان ایک نظریے کا نام ہ ے مگر نااہل قیادت اور نااہل حکمرانوں نے پاکستان نظریے سے بھی غداری کی اور اس کے جغرافیے کو بھی نقصان پہنچایا۔ عوام نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا حکومت تو تبدیل ہوگئی مگر چہرے اور نظام تبدیل نہیں ہوا، سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا نیا ورژن ہے۔ وزراء اداروں کو تباہ کر رہے ہیں، حکومت کوئی تبدیلی نہیں لا سکتی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...