ورکنگ باﺅنڈری کا دورہ‘ ہر دم تیار‘ دھرتی کے دفاع سے مقدس کوئی چیز نہیں : آرمی چیف

Feb 25, 2019

اسلام آباد+ سیالکوٹ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باو¿نڈری کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاری کو سراہا۔ ورکنگ باو¿نڈری پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں۔ پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے اور پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہے۔ علاوہ ازیں ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا۔ ائر چیف مارشل مجاہد انور نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں۔ پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ قوم کی امنگوں پر پورا اتریں گے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور قوت سے جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ جنگ مسلط کی گئی تو ہر قیمت پر فضائی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے افسروں کی کارکردگی کو سراہا۔
آرمی چیف

مزیدخبریں