اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ)امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مزاکرات کا نیا دور آج قطر میں منعقد ہوگا۔ مذاکرات میں امریکہ کے وفد کی قیادت اس کے خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کریں گے جبکہ طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی ہوں گے، سفارتی ذرائع کے مطابق طالبان اقوام متحدہ کی سفری پابندیوں کی فہرست سے اپنے رہنماوں کانام نکالنے پر زور دیں گے جبکہ امریکہ طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا کہے گا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق طالبان ڈپٹی لیڈر ملا عبدالغنی برادر قطر پہنچ گئے۔
امریکہ /مذاکرات