اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے وزرا خارجہ یکم مارچ سے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے اسلامی کانفرنس تنظیم وزراءخارجہ اجلاس میں اکٹھے ہوں گے تاہم دونوں کے درمیان ملاقات خارج از امکان ہے۔ بھارت کو تاریخ میں پہلی بار او آئی سی وزرا خارجہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک ہونگی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگے لیکن ملاقات کا امکان نہیں، بھارت کو شرکت کی دعوت متحدہ عرب امارات کی جانب سے دی گئی ہے، بھارت کی جانب سے اس دعوت کا خیر مقدم بھی کیا گیا ہے۔-
او آئی سی