پاکستان کے بیرونی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے قرضوں کا حجم 99ارب 11کروڑ ڈالر ہو گیا

کراچی ( نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے بیرونی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضوں کا حجم 99ارب، 11کروڑ ڈالر ہوگیا۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرضوں میں دو ارب 37کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ جون 2018میں پاکستان کے ذمے بیرونی قرضے 95ارب 34کروڑ ڈالر تھے، قرضوں کے حجم میں سعودی عرب سے ملنے والے دو ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔ یو اے ای، سعودی عرب سے ملنے والے مزید ایک، ایک ارب ڈالر اس قرض میں شامل نہیں۔
بیرونی قرضے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...