لاہور (نامہ نگار) سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی تحقےقات کے لئے بنائی گئی نئی جوائنٹ انوےسٹی گےشن ٹےم (جے آئی ٹی) نے قومی اسمبلی مےں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو آج پےر25فروری طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی تحقےقات کے لئے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی نے اس وقت کے وزےر اعلی پنجاب شہبازشریف اور سابق و زےر قانون رانا ثناءاللہ کو آج بیروز پےر طلب کیا ہے۔ ان دونوں شخصےات کو بےان دےنے کے لئے طلب کےا گےا ہے۔ ڈی آئی جی عبدالرب نے شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ کو طلبی نوٹس جاری کےا ہے۔ اس سے قبل بھی جے آئی ٹی نے سابق و زےر قانون رانا ثناءاللہ کو بےان دےنے کے لئے کمےٹی کے کےمپ آفس چائلڈ پروٹےکشن بےورو طلب کیاتھا، مگر وہ کمےٹی کے روبرووپےش نہےں ہوئے تھے۔جے آئی ٹی نے خواجہ آصف ، پرویز رشید اور عابد شیر علی کو بھی طلب کیا ہے ۔
سانحہ ماڈل ٹاﺅن