اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز+ایجنسیاں )وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے میں نے کوئی استعفی وزیراعظم ہاوس نہیں بھیجا، پی ٹی وی کے حوالے سے تحفظات ہیں وزیراعظم سے کوئی اختلاف نہیں ، وزیر اعظم سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے جسکی وجہ سے ےہاں تک پہنچا ہوںوزیراعظم فون کر کے کہیں گے تو وزارت چھوڑ دوں گا، ٹیم بناناصرف وزیراعظم کاکام ہے وہ جسے بہتر سمجھیں گے ٹیم میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔جہلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا استعفی کی افواہیں بے بنیاد ہیں میرے ایم ڈی پی ٹی وی کے حوالے سے اختلافات ہیں۔ ایک سوال پرکہ نعیم الحق کا کہنا ہے آپ کا استعفی وزیراعظم آفس کو موصول ہو چکا ۔فواد چوہدری نے کہا نعیم الحق کو کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا۔ ابھی تک میں نے وزیر اعظم کو اپنا استعفی نہیں بھجوایا۔ وزیراعظم سے میری آج ملاقات ہے جس میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔صباح نیوزکے مطابق فواد چوہدری نے کہا پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور متنازع معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی دھمکیوں پر عالمی برادری کے سامنے پاکستان کاا صولی موقف پیش کیا ہے۔ جنگ شروع کرنا تو بہت آسان ہے لیکن اسے بند کرانا بہت مشکل ہے۔ عالمی برادری اس بات سے بخوبی آگاہ ہے پاکستان امن برقرار رکھنے کےلئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔آئی این پی کے مطابق فواد حسین نے کہا پورا ملک بھارت کے خلاف متحد ہے سیاست میں اونچ نیچ چلتی رہتی ہے لیکن ملکی سالمیت پر ہم سب اکھٹے ہیں پاکستان کی یکجہتی پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں ، پاکستان بھارت کے ساتھ حالات معمول پر لانا چاہتا ہے، بھارت اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے ، غلطیاں اس کی زیادہ ہیں ، اس وقت قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔
فواد چودھری