اسلام آباد، صوابی (خصوصی نمائندہ) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام پارلیمانی معاملات ملکی آئین کے تحت چلائے جائیں گے کیونکہ وہ کسی مخصوص سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ پورے ایوان کے محافظ ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی نظام کی بہتری ان کی ترجیح ہے‘ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے لیے کام کریں اور حساس معاملات پر سیاست کرنے سے گریز کریں۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں ہر کسی کو اپنی آواز بلند کرنے کا حق حاصل ہے لیکن یہ آئینی حدود میں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بلاتفریق بدعنوان عناصر کے احتساب کی حمایت کی ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پانچ سال کے بعد پاکستان تحریک انصاف اپنی کارکردگی کے حوالے سے عوام کے سامنے جوابدہ ہو گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضرورت کے مطابق پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔ دریں اثناء صوابی میں تیسری سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسدقیصرنے کہاہے کہ اقوام عالم میںپاکستان کا معیاربلندہوتاجارہاہے،دیگرممالک پاکستان میںسرمایہ کاری کررہے ہیں جس سے معیشت مستحکم ہورہی ہے جوبھارت کوہضم نہیںہورہااوروہ ترقی کرتے پاکستان سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کیلئے وطن عزیز کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہاہے۔ہم پرامن قوم ہے کسی صورت جنگ کے حامی نہیںلیکن اگرکوئی للکارنے کی کوشش کریگا توسیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کرپوری قوم اسے ناکوںچنے چبھوانے کیلئے یکجان ہے۔سینیٹرایوب آفریدی،سینیٹرفدامحمدوممبران صوبائی اسمبلی بھی موجودتھے۔سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ ماضی کی حکومتوںنے اس خطے کیساتھ سوتیلی ماںجیساسلوک کیاہے مگراب ان تمام محرومیوں کاحقیقی معنوںمیںازالہ ہوگا،قوم کووہ نیاپاکستان دیںگے جس کاوعدہ وزیراعظم عمران خان نے کیاہے جہاںروزگارکے وافرمواقع ہوں گے،امن کی فصل لہلہائے گی،بھائی چارہ ہوگا،بیرونی سرمایہ کارآئیںگے اورایک مضبوط معیشت ہوگی۔انہوںنے کہاکہ جلدتربیلاکے مقام پرایک انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کرینگے،ہنڈکے مقام پرایک بہترین پارک،کیڈٹ کالج اورجھیل کیساتھ ایک واٹرپارک بھی تعمیر کریںگے۔قبل ازیں سپیکرقومی اسمبلی و چیئرمین سینٹ نے صوابی یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں بلاک دوئم کاافتتاح ،ٹوپی کالج اور Catagory-3 ہسپتال ٹوپی کابھی دورہ کیا۔