مٹھی(آئی این پی) تھرپارکر میں غذائی کمی اور دیگر امراض کے باعث مزید 3 بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد رواں ماہ کے دوران اموات کی تعداد 48 ہوگئی۔ ذرائع محکمہ صحت نے کہا کہ غذائی قلت کی وجہ سے بچوں کی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور رواں سال غذائی قلت اور دیگر امراض سے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 118 ہوگئی ہے۔