اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں پربت روڈ پر پیش آئے کار حادثے میں زخمی ہونے والی لڑکی نمرہ بھی دم توڑ گئی ہے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی ۔ 23 فروری 2018 کی صبح ایک کار برساتی نالی میں جاگری تھی ۔ کار میں 5 افرد سوار تھے۔ حادثے میں کارکی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تین لڑکیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔جاں بحق لڑکیوں کی شناخت نمرہ، رمشا، حنا،ایشا اور زخمی لڑکے کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی تھی۔