بنگلور میں کراچی بیکری کے عملہ کو ہراساں کرنے پر 9افراد گرفتار

Feb 25, 2019

بنگلور(آن لائن ) بھارتی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلور میں قائم کراچی بیکری سے ’ کراچی ‘ ہٹانے کے لیے بیکری کے عملے کو ہراساں کرنے کے واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ دکن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق عملے کی جانب سے پولیس کو فوری اطلاع دی گئی تھی لیکن ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں