بھارت :ذہنی مریض نے سگے بھائی، بھابھی اور 3بھتیجوں کو کلہاڑی سے قتل کردیا

Feb 25, 2019

جھارکھنڈ(آئی این پی ) ضلع سرائے کیلا کے کپالی اوپی علاقے کے پوڑی سیلی گاؤں میں ذہنی مریض بھائی نے سگے بھائی، بھابھی اور 3بھتیجوں کو کلہاڑی سے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ والدہ اور چھوٹا بھائی زخمی ہوگیا۔ بیوی پڑوس کے گھر میں چھپ کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشیں قبضے میں لیکر ملزم چنو سورین کو گرفتار کرلیا۔ سورین نے بڑے بھائی روی مانجھی اور گھر کے دیگر افراد پر کلہاڑی سے وار کرکے ہلاک کردیا۔والدہ گورواری مانجھیان نے بتایا کہ سورین زبردستی گھر کا دروازہ کھول کر اندرگھس گیا اور کلہاڑی سے حملہ شروع کردیا۔واقعہ کے بعد خون میں لت پت کلہاڑی اور چاقو لیکر خودکو کمرے میں بند کرلیا۔

مزیدخبریں