واشنگٹن(نوائے وقت رپورٹ)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک جوڑے نے اپنے 13 بچوں کوکئی برس تک ہراساں کرنے، ہتھکڑی لگانے اور تشدد کرنے کا اعتراف کرلیا ہے تاہم ان جرائم پر 19 اپریل کو سزا سنا دی جائے گی۔ڈیوڈ اور لوئیس ٹورپن نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گنتی کے مطابق بالترتیب 14 جرائم کیے ہیں جس میں ان کے زیر کفالت بالغ بچے سمیت دیگر کو حراست میں رکھنا اور بچوں پر تشدد کرنا شامل ہیں۔
امریکا: والدین ہی اپنے 13 بچوں پر کئی برس تک تشدد کے مجرم قرار
Feb 25, 2019