لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے اعلان کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کا خیال ترک کردے ورنہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کا نام و نشان مٹا دیں گی ، بھارتی حکومت اپنی آرمی کے ہاتھوں سخت اذیت و کرب میں مبتلا ہے انڈین آرمی اب حکومت کے احکامات ماننے کے بجائے خودکشی کو ترجیح دے رہی ہے اس خفت کو مٹانے کے لئے مودی گیڈر بھبھکیوں پر اتر آیا لیکن پاکستانی عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر بھارتی سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے ، ملکی دفاع کے لیے پوری قوم متحد ہے پاکستانی قوم دفاع وطن سے غافل نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے ارکان شوری ٰ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت جے یو پی کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کی۔اجلاس میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلایا جائے اور عالمی برادری، بھارت کو جنگ کی آگ بڑھکانے سے باز رکھے۔
بھارت دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزام تراشی کررہاہے:زواربہادر
Feb 25, 2019