وزیر خارجہ شاہ محمود کا کا جاپانی ہم منصب کو فون ،پلوامہ واقعہ کے بعد امن وامان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوچکی ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تاروکونوکوٹیلیفون کرکے انہیں دورہ جاپان موخرکرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ گذشتہ سال جاپانی شخصیات کے دوروں سے تعلقات میں بہتری آئی، پلوامہ واقعہ کے بعد امن وامان کی صورتحال انتہائی گھمبیرہوچکی ہے، مقبوضہ جموں وکشمیرمیں صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جاپان اورپاکستان کے مابین دیرینہ دوطرفہ دوستانہ مراسم ہیں۔شاہ محمود قریشی نے جاپان کواس ضمن میں اپنا موثرکردارادا کرنے کی درخواست کی جبکہ جاپانی وزیرخارجہ سے گذارش کی کہ وہ اپنے وزیراعظم کو بھی حالات سے آگاہ کریں جس پردونوں وزرائے خارجہ کا جلد از جلد باہمی مشاورت سے دورہ کی نئی تاریخ طے کرنے پراتفاق ہوا۔ جاپانی وزیرخارجہ نے کہا کہ جاپان آئیں گے تووزیراعظم سے بھی ملاقات کرائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن