حکومت مشاورت کیساتھ میڈیاریگولیٹری اتھارٹی قائم کرناچاہتی ہے:وزیراطلاعات چودھری فواد حسین

Feb 25, 2019 | 18:27

ویب ڈیسک

وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت مشاورت کے ساتھ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنا چاہتی ہے۔ وہ پیر کو اسلام آباد میں اطلاعات و نشریات کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی  کے اجلاس میں اظہار خیال کررہے تھے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا مسودہ تجاویز کے حصول کیلئے تمام فریقوں کو بھیجا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا ادارہ قائم کرنا چاہتے ہیں  جو حکومتی اثرورسوخ سے آزا د ہو۔چودھری فواد حسین نے کہا کہ دوسرے مسلمان ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے مقابلے میں پاکستان میں ذرائع ابلاغ کو کہیں زیادہ آزادیاں حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں تیزی سے ہونے والی ترقی کے باعث ذرائع ابلاغ ڈیجٹل ذرائع ابلاغ پر منتقل ہورہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافت کی صنعت اور مالکان اور کارکنوں کو بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے ،انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا میں تو ملازمین کیلئے محنت کشی کے قوانین تو موجود ہیں مگر الیکٹرانک میڈیا میں ایسا کوئی تحفظ دستیاب نہیں ہے۔

مزیدخبریں