سرینگر (نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم تھم نہ سکے۔ پابندیوں میں مزید سختی کر دی گئی۔ کانگریس کے ناراض مسلمان لیڈر عثمان مجید نے کہا جلد کشمیر میں نئی سیاسی پارٹی تشکیل دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق وہ کانگریس پارٹی سے جلد استعفی دیدیں گے۔ ادھر کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع ڈوڈہ میں پہلا خواتین پولیس سٹیشن کھول دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے لیڈر ایڈووکیٹ شیخ علی محمد انتقال کر گئے‘ ترال میں تدفین کر دی گئی‘ ہزاروں افراد نے جنازے میں شرکت کی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری‘ جلد نئی پارٹی بنائیں گے: کانگریسی لیڈر عثمان مجید
Feb 25, 2020