اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2020ء کیلئے درخواستوں کی وصولی کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ درخواستوں کی وصولی آج (منگل) سے شروع ہو گی اور 6 مارچ 2020ء تک بلاتعطل جاری رہے گی۔ ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کئے جائیں گے حج درخواست فارم کمپیوٹرائزڈ اور آسان بنایا گیا ہے وزارت مذہبی امور نے وضاحت کی ہے کہ حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا۔