اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے، وہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن کام نہیں کر رہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا تم ہی نے درد دیا کیا تم ہی دوا دو گے"عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے ان کے حل کی بات قوم کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے۔ شہبازشریف کابیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے۔ آپ کے دورکے بندکارخانے عوام کے ذہنوں پر ابھی نقش ہیں۔