اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)کراچی میں بلدیاتی اختیارات کیلئے سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی اور اسد عمر نے درخواست دائر کر دی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بلدیاتی قانون کی دفعات 74 اور 75 صوبائی حکومت کو بے پناہ طاقت دیتی ہیں جبکہ بلدیاتی قانون کی دفعہ 74 اور 75 آئین کے آرٹیکل 140 اے سے متصادم ہیں۔ پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 74 اور 75 کو کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سیکشن 18 کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔