لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے شہباز تتلہ کیس میں اسد بھٹی کی غیر قانونی حراست کے خلاف دائر درخواست جسٹس شہرام سرور کو بھجوا دی۔ جسٹس محمد وحید خان نے مغوی کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی۔ سی پی او لاہور نے جواب داخل کر دیاجس میں مؤقف اختیار کیا کہ اسد بھٹی شہباز تتلا قتل کیس میں نامزد ملزم ہے۔ اسد بھٹی مفرور ہے۔ پولیس کی تحویل میں نہیں۔ گرفتار ی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس پر جسٹس شہرام سرور سماعت کر چکے ہیں۔ مناسب ہو گا یہ درخواست بھی سماعت کے لیے جسٹس شہرام سرور کو بھجوادی جائے۔
شہباز تتلہ کیس: اسد بھٹی کی حراست کیخلاف درخواست جسٹس شہرام سرور کو بھجوا دی گئی
Feb 25, 2020