نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) ہالی وڈ کے متنازعہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو 'می ٹو' تحریک کے تاریخ ساز فیصلے میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ نیویارک کی عدالت میں ہالی وڈ پروڈیوسر کو 2 مختلف خواتین پر جنسی حملے اور ریپ کا مرتکب قرار دیا گیا۔ کئی ہفتوں کی سماعت کے دوران کئی خواتین نے اپنے بیانات میں پروڈیوسر کی جانب سے ریپ، جنسی استحصال اور دیگر متعدد باتوں کا ذکر کیا تھا۔
ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن ریپ اور جنسی حملے کے کیسز میں مجرم قرار
Feb 25, 2020