سینیٹر برنی سینڈرز کی کامیابی پر ٹرمپ سیخ پا، صدارتی حریف کو پاگل قرار دیدیا

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے ٹویٹ میں ممکنہ طور پر صدارتی انتخابات میں اپنے حریف پر جملے کسے۔ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں ڈیموکریٹ صدارتی حریف امیدواروں کی توہین کرتے ہوئے کہا کہ یوں دکھائی دے رہا ہے کہ پاگل برنی سینڈرز نے نواڈا ریاست میں میدان مار لیا ہے۔امریکی ریاست نواڈا میں ہونے والے ڈیموکریٹ صدارتی امیدواروں کے انتخابات میں سینیٹر برنی سینڈرز نے سب سے زیادہ 364 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ جو بائیڈن 129 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اور ارب پتی ٹوم سٹایر نے 60 ووٹ حاصل کئے۔سینیٹر برنی سینڈرز کا کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہنا تھا کہ یہ فتح اصل میں ٹرمپ کے زوال کا آغاز ہے۔

ای پیپر دی نیشن