اولمپئنز منظور جونیئر، اولمپئن حنیف خان الیون کی فتوحات

کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) کے ایچ اے ٹرائی اینگولرہاکی سیریز کے دوسرے روز بھی اولمپین منظورجونیئرالیون کی فتوحات کا سلسلہ جاری،اولمپین حنیف خان الیون نے سمیع اللہ الیون کوشکست دیدی،شہباز اور نعمان خان میچ آف دی میچز قرار، پاکستان کے مایہ ناز رائٹ آؤٹ محمد علی خان انٹرنیشنل اورمحمد اخلاق مینیجر کوآرڈینیش (گروپ) پاکستان بیوریج لمٹڈ میچز کے مہمانان خصوصی تھے۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹرائی اینگولر ہاکی سیریز کے دوسرے روز اولمپین منظورجونیئرالیون نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا. اولمپین حنیف خان،ڈاکٹر جنید علی شاہ سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پرجاری اس شاندار ایونٹ میں گذشتہ روز دو میچز کھیلے گئے . پہلے میچ میں اولمپین منظور جونیئر الیون نے اولمپین سمیع اللہ الیون کو 1-2 گول سے مات دیدی، اولمپین منظور جونیئر الیون کی جانب سے کھیل کے پہلے منٹ میں ارسلان نے اور 19ویں منٹ میں شازیب نے گول سکور کئے. اس میچ کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی و پاکستان کے مایہ ناز رائٹ آؤٹ محمد علی خان تھے. محمد علی خان انٹرنیشنل کی اولمپین حنیف خان،ڈاکٹر جنید علی شاہ سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ آمد پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شاندار استقبال کیا. اس موقع پر انکا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا.اس میچ میں اولمپین منظور جونیئر الیون کے شہباز مین آف دی میچ قرار پائے.دوسرر میچ میں اولمپین حنیف خان الیون نے اولمپین سمیع اللہ الیون کو 0-1 گول سے شکست دیدی، اولمپین حنیف خان الیون کی جانب سے واحد گول نعمان خان نے سکور کیا. نعمان خان کو اس میچ میں مین آف دی میچ قرار پائے . اس میچ کے مہمان خصوصی مشروب ساز کمپنی پیپسی کے مینیجر کوآرڈینیش (گروپ) پاکستان بیوریج لمٹڈ محمد اخلاق مہمان خصوصی تھے. معزز مہمان کا اولمپین حنیف خان،ڈاکٹر جنید علی شاہ سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پرجاری اس شاندار ایونٹ میں شایان شان استقبال کیا گیا. اور انکو کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے بھی متعارف کرایا گیا.22 فروری تا 25 فروری جاری رہنے والی اس ٹرائی اینگولر ہاکی سیریز ڈائرکٹرکے فرائض سید عظمت پاشا سرانجام دے رہے ہیں جبکہ جاوید اقبال اور عبدالعظیم خان اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سیریز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں.سیکرٹری کے ایچ اے حیدرحسین آرگنائزنگ سیکرٹری، گلفراز خان اور ڈاکٹر ایس اے ماجد اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں. ٹیکنیکل آفیلشلز میں محمد فیضان ، ناصر صدیق، محمد ندیم، شاہد نزیر، مزمل حسین، علی مہدی اور فرخ کمال شامل ہیں . حنیف الدین کو ایمپائرز مینجر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایمپائرز پینل میں اخلاق بخاری، فیصل اسماعیل،عرفان طاہر، اصغر علی، قربان علی، اسلام اللہ اور عاطف نور شامل ہیں

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...