بھارت نے نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم وستم کابازارگرم رکھاہے:صباحت بھٹی

Feb 25, 2020

فیروزوٹواں ( نمائندہ خصوصی )معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی صباحت بھٹی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے حوالے سے خود انڈیا نے کبھی سنجیدگی نہیں دکھائی بھارت نے نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم وستم کابازارگرم رکھاہے بھارت کی ہٹ دھرمی کایہ حال ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد استصواب رائے کو بھی ماننے کو تیار نہیںپاکستان نے مثبت اور تعمیری بات چیت کی اہمیت سے کبھی انکارنہیں کیا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی پاکستان کے20کروڑ عوام کشمیری بھائیوں کی ہر لحاظ سے حمایت جاری رکھیں گے جنوبی ایشیامیں امن وامان کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ضروری ہوچکا ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی صباحت بھٹی نے کہا کہ مودی سرکارنے چھ ماہ سے مقبوضہ کشمیر پر کرفیو لگا کر کشمیر کو جیل بنا رکھا ہے مقبوضہ کشمیر کی حالت زار دیکھ کر ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو روتاہے، بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی ہے ، انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی پاکستان کے20کروڑ عوام کشمیری بھائیوں کی ہر لحاظ سے حمایت جاری رکھیں گے جنوبی ایشیامیں امن وامان کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ضروری ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں