الحمراء ثقافتی اورقومی یکجہتی کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہا :سیکرٹری اطلاعات وثقافت

لاہور (کلچرل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت حکومت پنجاب راجہ جہانگیر انور کی صدارت میں الحمرا میں ثقافتی اداروں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں پلاک کی ڈی جی ثمن رائے، ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہور آرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان،ڈائریکٹرپکارابرار احمد،ڈائریکٹر ڈی جی پی آرمحمد طاہر ودیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ اور آئندہ منعقد ہونے والے ثقافتی پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ صوبائی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے تحت پہلے مرحلے میں صوبہ بھر میں خصوصی ثقافتی تقریبات منعقد کی جائیںگی جبکہ میگا شو لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں منعقد ہوگا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان نے کہا کہ الحمراء ثقافتی اورقومی یکجہتی کے شوزکے انعقاد میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن